97

کوٹ رادھاکشن میں بھی گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس کا قیام عمل میں لایا جائے مقصود احمد چوہدری

کوٹ رادھاکشن میں بھی گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس کا قیام عمل میں لایا جائے مقصود احمد چوہدری

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ) کوٹ رادھاکشن پریس کلب کے عہدیداران مقصود احمد چوہدری اور حاجی عبدالقادر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسری تحصیلوں کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس کا قیام عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ٹیوٹا اس پراجیکٹ پر ہوم ورک مکمل کر چکا تھا مگر




جب سے یہ ادارے ہائر ایجوکیشن میں شفٹ ہوئے ہیں اس کے قیام کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا ہے لہٰذا پنجاب گورنمنٹ کو اس کے قیام کا عمل مکمل کرنا چاہیئے ۔ 2018ءکے انتخابات سے قبل اس کا قیام ن لیگ کے لیے




بہت بہتر ثابت ہو سکتا ہے ۔امید واثق ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنی پہلی فرصت میں اس پراجیکٹ کی تعمیر و تشکیل کے احکامات جاری فرمائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں