136

ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ کی زیر قیادت ٹریفک چوک پر ریلی کا انعقاد

ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ کی زیر قیادت ٹریفک چوک پر ریلی کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان (رپورٹ:محمد فیض )کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور کشمیریوں کو آزادی ضرور ملے گی ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھارت کے یوم آزادی کو بطور یوم سیاہ منایاگیا ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ کی زیر قیادت ٹریفک چوک پر ریلی کا انعقاد کیا جس میں وفاقی وزیر مملکت برائے




موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،چئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ساہینہ نجیب کھوسہ و دیگر

شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی شرکاء نے سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے سینوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کے ساتھ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیتھیں اس موقعہ پر ضلعی صدر ملک اقبال ثاقب نے کہا کہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی




بھارت کشمیر پر ظلم و ستم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور تحریک انصاف ہر پلیٹ فارم پر پوری قوم کے ہمراہ کشمیریوں کا ساتھ دے گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اس موقعہ پر وفاقی وزیر مملکت برائے




موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ بھارت کو تنبہیہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے




ریلی کے اختتام پر ملک اقبال ثاقب نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔کشمیری شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا اور کشمیریوں کو آزادی ضرور ملے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں