Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمدکاشف نے سنٹرل جیل کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمدکاشف نے سنٹرل جیل کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمدکاشف نے سنٹرل جیل کا دورہ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض:سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمدکاشف نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا. انہو ں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 جام فیض محمد سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسر بھی موجود تھے.




ایڈیشنل سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کیااورتمام اسیران سے ان کے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن جج محمد کاشف نے معمولی جرائم میں ملوث پانچ قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے. یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.




Exit mobile version