قصورسٹی سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے وقت اوباش لڑکوں نے طالبات کا جینا محال کر دیا
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)قصورسٹی سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے وقت اوباش لڑکوں نے طالبات کا جینا محال کر دیا ،طالبات کو تعلیم کے حصول میں دشواری اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصےلات کے مطابق قصور میں سکولوں اور کالجز میں چھوٹی کے وقت اوباش لڑکوں کے گروپوں نے طالبات کا جینا محال کر دیا چھٹی کے وقت اوباش لڑکے طالبات کا بے
ک چھین کر پھےنک دےتے ہیں اور فحاشی جملے کستے ہیں اوباش لڑکوں میں طلبہ بھی ان کے ساتھ گروپ کی شکل میں سکولوں کالجوں کے باہر کھڑے ہو تے ہیں طالبات کے رکشوں کا پیچھا کرنا اور انہیں آواز کسنا آئے روز کا معمول بن چکا ہے اوباش لڑکوں اور سکولوں کالجوں کے بگڑے طلبہ دوستوں کے ساتھ ملکر گروپ بنا رکھے ہیں
اور چھٹی کے بعد آپس میں اکٹھے ہو تے ہیں ان اوبا ش لڑکوں اور بگڑے ہو ئے طلبہ کی وجہ سے کالجوں اور سکولوں کے باہر کئی دفعہ لڑائی جھگڑ ے دیکھنے کو ملے ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات ہوا ئی فائرنگ بھی ہو چکی ہے ان واقعات سے تنگ طالبات اور ان کے والدین نے بدنامی اور شرافت کے مارے ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں او ر اپنی بچیوں کو سکول اور کالجز بھیجنے سے قاصر ہیں
اس نازک صورت حال پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے اوباش لڑکوں کو کھلی دعوت دے رکھی ہے طالبات اور قصور کی سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اورڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے سکولوںاور کالجز کے علاقوں میں پو لیس کا گشت بڑھا کر سخت سے سخت انتظامات عمل میں لا ئے جائے