پولیس افسران و ملازمان ڈولفن فورس ، ایلیٹ فورس ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے حصہ لیا
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان , ڈولفن فورس ، ایلیٹ فورس ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے حصہ لیا۔ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کی سلامی لی
اور معائنہ کیا اور پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے عزت میں اضافہ کے لیے اپنے فرائض کو نیک نیتی اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو تھانہ میں آنے والی عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں