81

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان /ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ زکوۃ و عشر کمیٹی پوسٹ گریجوئیٹ کالج برائے خواتین کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ زکوۃ و عشر کمیٹی پوسٹ گریجوئیٹ کالج برائے خواتین کا دورہ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان /ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ زکوۃ و عشر کمیٹی کیپٹن (ر) وقاص رشید (تمغہ بسالت) نے گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17 اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج برائے خواتین کا دورہ کیا۔ جہاں انھوں نے طلبا و طالبات میں محکمہ زکوۃ و عشر کی جانب سے مورا (MORA) سکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے۔ طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے




ڈپٹی کمشنر نے انھیں محنت اور لگن کے ساتھ حصول ِ علم پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔انھوں نے عہد کیا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کو تعلیمی رینکنگ میں ٹاپ پر لانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔




دونوں کالجز کے پرنسپلز نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کی درخواست کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کالجز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں