87

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف )وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری گزشتہ روزیونین کونسل نمبر 16نظام پورہ سمیت 14.15میں صاحبزادہ مہرمحمد لطیف ایکس چئیرمین ،خرم لطیف نے اہل امیدواروں میںانصاف صحت کارڈ تقسیم کیے




اور قائم کردہ سنٹروں میں انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر سنٹر انچارج محمد ناصرشہزاد بھی موجود تھے جس پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق مستحق اور عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے انصاف صحت کارڈ کی تقسیم منعظم طریقے سے جاری ہے انصاف صحت کارڈ مستحق لوگوں کیلئے ایک تحفہ ہے




پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارہے جس کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہے اس کارڈ سے غریب لوگوں کو مفت علاج میسر ہو گاقائم کردہ سنٹروں میں تمام انتظامات منعظم طریقے سے کیے گئے ہیں تاکہ صحت کارڈ کے حصول کیلئے آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں