Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی پی او قصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ پولیس نے یوم عاشورہ کے موقع پر 29جلوس اور21مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم

ڈی پی او قصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ پولیس نے یوم عاشورہ کے موقع پر 29جلوس اور21مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم

ڈی پی او قصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ پولیس نے یوم عاشورہ کے موقع پر 29جلوس اور21مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)ڈی پی او قصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ پولیس نے یوم عاشورہ کے موقع پر 29جلوس اور21مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی، آر پی او شیخو پورہ ریجن سہیل حبیب تاجک نے یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کا وزٹ کیا اورسکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،




عزاداروں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا گیا ،پولیس کے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس اور پولیس قومی رضاکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی ، روٹس سے ملحقہ چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے اور ملحقہ راستوں کو خاردار تاروں سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ ڈی پی اوقصور نے کہا عشرہ محرم الحرام کے




دوران ضلعی پولیس کے ہر ایک آفیسر اور جوان نے پوری محنت کیساتھ سخت گرمی میںاپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں تو وہیں پر ممبران امن کمیٹی ،تاجروں،صحافیوں اور علماءاکرام نے بھی مثالی کردار ادا کیا۔جنہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر کے سا بقہ روا یات کو برقرار رکھتے ہوئے امن ، شا نتی اور بھا ئی چا رہ کا ثبو ت دیا ہے۔انہوں نے کہا میں تمام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے

شکریہ بھی ادا کرتا ہوں میں ان سب کا بے حد مشکو ر ہو ںانہو ںنے پو لیس کی معا ونت کر کے اور کمیو نٹی بیس پولیسنگ کے فا رمو لا پر عمل کر کے ثا بت کیا ہے کہ قصور پو لیس عو ا م دو ستی کا رشتہ بہت مضبو ط ہے جس کی بدو لت ضلع قصور میں عشرہ محر م الحرام خداتعا لیٰ کے فضل و کرم سے بخیر یت اختتا م پذیر ہو اہے ۔ ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے ایس پی انو یسٹی گیشن قصور شہباز الٰہی ، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی




، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید ،ڈی ایس پی چو نیا ں نعیم احمد ورک ،ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد ،ڈی ایس پی ٹریفک تاثیر ڈار ،ایس ایچ اوز صاحبان اورمحکمہ پو لیس کے تما م افسرا ن اور جو انو ںکو شاباش اور مبا رکبا د دیتا ہو ں جنہو ں نے دن را ت سخت گرمی میں عوا م کی خدمت کے لئے وقف کئے ہو ئے تھے۔




Exit mobile version