73

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا مرکزی ریلی ریلوے پلی ڈیرہ غازی خان سے ٹیوٹا کالج چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کی بعد ازاں تقریب منعقد ہوئی ۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،ڈی پی او اسد سرفراز،افسران اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین، بچے شریک تھے





بارہ بجے پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا شرکاءنے ہاتھوں میں قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے شرکاءنے “پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے اوراستحکام پاکستان ،ملک وقوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کےلئے خصوصی دعا کی گئی




ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے یک جہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی یکجہتی کے لئے آواز بلند کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی




ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیریوں سے یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں