84

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان سپورٹس فیسٹول کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان سپورٹس فیسٹول کا آغاز

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان سپورٹس فیسٹول کا آغاز کیا جارہا ہے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان ملک غلام مرتضے نےبتایا کہ سپورٹس فیسٹول دو مراحل میں ہوگا۔پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو ٹرائبل ایریا کے علاقے بارتھی میں کرکٹ ٹیپ بال،گوڑھی والی بال،رسہ کشی اور پچاس میٹر دوڑ کے مقابلے ہوں گے




۔23ستمبر کو فاضلہ کچھ،دو اکتوبر کو ٹھیکر،دس اکتوبر کو رونگھن،20 اکتوبر کو فورٹ منرو/کھر اور28 اکتوبر کو مبارکی میں مندرجہ بالا کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔دوسرے مرحلے کے تحت یکم نومبر سے تین نومبر تک پہلے مرحلے کی کامیاب یونین کونسلوں کی ٹیموں کے مابین مندرجہ بالا کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضے نے کہا کہ




وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کھیلوں کی سرپرستی کریں گے۔ فیسٹول کی صدارت کمشنر مدثر ریاض ملک،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسیٰ رضا کریں گے اور مہمان خصوصی وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار ہوں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں