78

چونیاں میں تین بچوں کا اغوااور زیادتی کے بعد قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقع ہے سید شفقت حسین گیلانی

چونیاں میں تین بچوں کا اغوااور زیادتی کے بعد قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقع ہے سید شفقت حسین گیلانی

پتو کی(محمد یسف تبسم تحصیل رپورٹر ) چونیاں میں تین بچوں کا اغوااور زیادتی کے بعد قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقع ہے ۔کئی روز گزرنے کے باووجود ملزمان کا گرفتار نہ ہونے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان کے صدر سید شفقت حسین گیلانی ،




سینئر نائب صدر مہر وزیر علی،آریوجے سنٹر ل پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد ذکریا،جنرل سیکرٹری عابدحسین مغل، سیکرٹر ی اطلاعات و نشریات تنویر اسلم خاں، آریوجے جنوبی پنجاب کے صدر راﺅ عابد علی خاں، جنرل سیکرٹری رضوان قریشی ، سرپرست اعلیٰ طاہر شاہ اور آریوجے آزادکشمیر کے رہنماءامین بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے




اور دو ماہ قبل اغوا ہونے والے بچوں کو بازیاب نہ کروانا سابقہ ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او سٹی چونیاں کی غفلت اورلاپرواہی کا نتیجہ ہے اگر اس کی روک تھام اور بچوں کی بازیابی کیلئے مثبت کوششیں کی جاتیں تویہ دن نہ دیکھنے پڑے اور ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا انہوں نے




قتل ہونے والے بچوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں اور ملزموں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیںاور آئندہ ایسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے بہتر حکمت عملی تشکیل دی جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں