82

پلاسٹک و پولی تھین بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی میں نرمی یا توسیع

پلاسٹک و پولی تھین بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی میں نرمی یا توسیع

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)پلاسٹک و پولی تھین بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی میں نرمی یا توسیع نہیں کی گئی ہے،انسداد پلاسٹک بیگزمہم کوپوری قوت اور استعداد سے جاری رکھا جائے گا،افسران چھاپہ مار کاروائیاں مزید تیز کریں




ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرپلاسٹک و پولی تھین بیگز کے پر عائد پابندی سے متعلق شہر میں پھیلائی جانے والی افواہوں اور 2ماہ کی توسیع دیئے جانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے




ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا ہے کہ یہ ایک عوام دوست اور ماحول دوست فیصلہ ہے جسے تمام حلقوں نے سراہا ہے اور وہ اس فیصلے کے نفاذ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ہم آواز ہیں۔




انہوں نے مزید کہا ہے کہ منگل کے روز تما م سٹیک ہولڈر ز سے اس سلسلہ میں میٹنگ کی جارہی ہے اور پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی کے نفاذ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔




انتظامیہ کی طرف سے پابندی سے قبل بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔شہری و سماجی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کو سراہا جانا خوش آئندہے اور اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی، سیوریج مسائل، گندگی میں آضافے کا باعث بننے والے اسباب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں