93

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار ک

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار ک

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹائم لائن دے دیا۔انہوں نے شیڈول کو نظر انداز کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔اپنے آفس میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے غیر منظور سیکموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے




انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں افسران کی عدم دلچسپی سے عوام فلاحی سکیموں سے بروقت مستفید نہیں ہوتے۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے زیادہ تعداد کے حامل سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کےلئے دو روز اور تحصیل کوہ سلیمان میں تجویز کردہ سکیموں کی نشاندہی اور ضروری کا غذات کی تکمیل کےلئے تین روز کی مہلت دے دی ہے۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ




ٹرائبل ایریا میں ویٹرنری سروسز کی بہتری کے منصوبہ پر دس کروڑ 80 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں سول ویٹرنری ڈسپنسریز کے قیام پر 11 کروڑ 70 لاکھ روپے،ضلع راجنپور میں ویٹرنری سروسز کی بہتری پر تیس کروڑ روپے،ماڈل چلڈرن ہومز ڈیرہ غازی خان اور




بہاولپور کی بہتری پر ساڑھے پندرہ کروڑ روپے،ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر پناہ گاہ کی تعمیرکیلئے 48 کروڑ روپے،تونسہ شریف میں پناہ گاہ کی تعمیر پر چھ کروڑ روپے،سپیشل ایجوکیشن ڈگری کالج کے قیام پر تین کروڑ ستر لاکھ روپے،ڈیرہ غازیخان شہر میں ٹف ٹائلز کی سکیم پر دس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن




اظفر ضیائ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد عدیل،ایس ای بلڈنگز حافظ جاوید اقبال،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءالدین،رسالدار وقار عزیز قیصرانی اور دیگر افسران شریک تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں