74

انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وقاص رشید

انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وقاص رشید

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی غفلت کے مر تکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام محکمے ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں – انہوں نے یہ بات انسداد ڈینگی اقدامات کا جا ئزہ لینے کیلئے منعقدہ




اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکو مت پنجاب انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔موجو دہ ایمر جنسی حالات میں سست اور کاہل افرادی قو ت کو کسی صو رت برداشت نہیں کیاجائے گا۔۔انہوں نے تمام الا ئیڈ ڈ یپا ر ٹمنٹس کو ہدا یت کی کہ لاروا تلفی کے عمل کو انسانی خدمت سمجھ کر کیا جائے




تما م اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کریں اور اس میں تما م محکموں کی نما ئندگی کے ساتھ فیلڈ میں کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سر و یلئنس،ما نیٹر نگ اور رپورٹنگ کے معیا ر کو بھی بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بنیادی




مراکز صحت میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی اور اس سلسلے میں شعور اور آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں