125

پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر ڈاکٹر لائیو سٹاک عمران شوکت کا چھاپا

پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر ڈاکٹر لائیو سٹاک عمران شوکت کا چھاپا

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر ڈاکٹر لائیو سٹاک عمران شوکت کا چھاپا ‘بڑا گوشت 350کی بجائے 400. میں فروخت کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ ولہر بنگلہ پر دو قصاب مہنگے داموں گوشت فروخت کر رہے تھے





جس پر ڈاکٹر عمران شوکت اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تھا جب علاقعہ ولہر بنگلہ قصابوں کی دوکان پر آئے تو دیکھا کہ قصاب دھڑلے سے 400 روپے گوشت بیچ رہے تھے ڈاکٹر عمران شوکت نے موقع پر جرمانہ 2000/2000 ہزار کیا اور آئیندہ کے لیے وارنگ جاری کی





اگر افسر اسی طرح اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں تو ان منافع خوروں کو لگام ڈالی جاسکتی ہے اس پر وہاں کھڑے صارفین نے کہا کہ کچھ علاقوں میں کاروائ کی جاتی ہے تاہم ان پر جرمانے عائد کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے جو یہ صارفین سے ہی وصول کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر اسی طرح آپ ان قصاب کا تعاقب کرتے رہیں گے





تو ہی ان کو نکیل ڈال سکیں گے مقامی لوگوں نے ڈاکٹر عمران شوکت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ڈاکٹر عمران شوکت جو بہت ہی اچھی شہرت کے مالک ہیں انہوں نے قصاب حضرات کو کہا کہ اگر آپ رزق حلال کما کر اپنے بچوں کو ٹ حلال روزی کھلائیں گے تو اللہ تعالی اس میں برکت عطا فرمائیں گے




اس لئے آج سے اپنے آپ سے وعدہ کر لو کہ ہم نے بیمار جانور کا گوشت یا خدانخواستہ مرے ہوئے جانور کا گوشت کبھی فروخت نہیں کریں گے۔اور گورنمنٹ کے دیے ہوے ریٹوں پر گوشت فروخت کو یقینی بنائیں گے اور حفظان صحت کے اصولوں کے ساتھ تازہ گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جناب عمران شوکت کوقصابوں پر سخت چیک سسٹم رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں