وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کی، آر پی او عمران احمر ،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، افسران، اساتذہ اور زندگی کے
مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ احتجاج کے طور پر پر سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے پاکستان زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر عوام میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے – کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرنےکے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی، اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق حق خود ارادیت دلایا جائے –
آر پی او عمران احمر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا – ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کشمیری شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ہرممکن ساتھ دیا جائے گا-
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہر پلیٹ فارم سے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کی جاتی رہے گی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے