Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بین الصوبائی چیک پوسٹ تھانہ بواٹہ بی ایم پی نے غیر ملکی مضر صحت گٹکے کی بھاری کھیپ کو سمگلنگ کر نے کا منصوبہ ناکام

بین الصوبائی چیک پوسٹ تھانہ بواٹہ بی ایم پی نے غیر ملکی مضر صحت گٹکے کی بھاری کھیپ کو سمگلنگ کر نے کا منصوبہ ناکام

بین الصوبائی چیک پوسٹ تھانہ بواٹہ بی ایم پی نے غیر ملکی مضر صحت گٹکے کی بھاری کھیپ کو سمگلنگ کر نے کا منصوبہ ناکام

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) بین الصوبائی چیک پوسٹ تھانہ بواٹہ بی ایم پی نے غیر ملکی مضر صحت گٹکے کی بھاری کھیپ کو سمگلنگ کر نے کا منصوبہ ناکام بنا دیا لاکھوں مالیت کا گٹکا پکڑ اگیا جبکہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑی کو بھی پولیس تھانہ بواٹہ نے اپنے قبضہ میں لے لیا تفصیل کے مطابق سرکل آفیسر بی ایم پی کریم نواز خان،ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ




بواٹہ حبیب اللہ خان نے بتا یا کہ سمگلروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے چیک پوسٹ بواٹہ پر بھاری نفری تعینات کر رکھا ہے جو کہ خصوصی طور پر بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑیوں کو چیک کر تی ہے ہماری ٹیم امجد علی،محمد رفیق،محمد اقبال،خلیل احمد نے اپنے




فرائض بخوبی سرانجام دیتے ہو ئے بلوچستان سے پنجاب داخل ہو نے والی ڈائیوو کوچ کو چیک کیا تو کوچ کے خفیہ خانوں میں سیب کے بوروں میں غیر قانونی اور غیر ملکی گٹکے کی بھاری مقدار 13من چھپائی ہو ئی تھی تو ٹیم نے خصوصی چیکنگ کر تے ہو ئے 13من گٹکا برآمد کر لیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے واضح رہے کہ یہ گٹکا انتہائی مضر صحت ہے




جس پر حکومت پاکستان نے پابندی عائد کر رکھی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری کاروائی میں بی ایم پی چیک پوسٹ بواٹہ نے چیکنگ کے دوران نان کسٹم پیڈ کار برنگ سفید کو بھی پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا کمشنر مدثر ریاض ملک،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور پولیٹیکل اسسٹنٹ بی ایم پی سید موسی رضا کی ہدایات پرعمل درآمد کر تے ہو ئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے




کر عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں سمگلرز کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ سمگلروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔




Exit mobile version