Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قصور میں گد ا گروں کی فوج لوگوں کا جینا محال کرنے کے لئے گشت کر نے لگی

قصور میں گد ا گروں کی فوج لوگوں کا جینا محال کرنے کے لئے گشت کر نے لگی

قصور میں گد ا گروں کی فوج لوگوں کا جینا محال کرنے کے لئے گشت کر نے لگی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف) قصور میں گد ا گروں کی فوج لوگوں کا جینا محال کرنے کے لئے گشت کر نے لگی ،لوگوں کا چلنا پھر نا چیلنج بن گیا ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصےلات کے مطابق قصور میں سینکڑوں کی تعداد میں بھکاری جن میں مرد ، خواتےن ،بچے اور بڑبوڑھے شامل ہےں شہر یو ں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے




قصور اور اس کے مضافاتی علاقوں کی چھوٹی ،بڑی سڑکوں ،چوراہوں ،مسجدوں ،ہسپتالوں ،مارکیٹوں ،بس اسٹینڈز پر بھکاریوں کے گہراوں کی وجہ سے شہر اور راہگیر شدید زہنی قرب کا شکار نظر آتے ہیں مگر پنجاب پو لیس سمیت دےگر ادارے بھکاریوں کے صد باب کے لئے اقدامات کی بجائے




خاموش تماشائی بن چکے ہیں دوسری جانب گدا گری ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس پر بھی کہیں عمل درآمد نظر نہیں آتا مختلف واقعات میں یہ سامنے آیا ہے کہ یہ بھکاری دکانوں سے چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہو تے ہیں اور شاپنگ کے لئے مارکیٹوں کا رخ کرنے یہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے لوگوں کے موبائل فون اور پر س اڑا کر رفو چکر ہو جا تے ہیں




شہر پر دہاوا بولنے والے گداگرو ں میں خواتین ،کمسن بچے اور نو عمرلڑکوں کے علاوہ نوجوان لڑکیاں اور عمر رسیدہ مر داور خواتےن بھی شامل ہیں انہوں نے مانگنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر رکھے ہیں لوگوں کے بھیک نہ دینے پر بدعائیں اور کپڑے کھینچے جا تے ہیں لوگوں کا گھروں میں آرام کرنا




،عبادت کر نا ،مسجدوں سے نکلنا ،شاپنگ کرنا اور پیدل چلنا عذاب بن کر رہ گےا اس نازک صورت حا ل پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اظہر حیات اور ڈی پی او قصور زاہد نوازمروت سے فوری نوٹس لیکر ان گداگروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔




Exit mobile version