گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج میں آرمی پبلک سکول کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج میں آرمی پبلک سکول کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، پرنسپل وینسم کالج پروفیسر فتح اللہ خان سلیمان خیل ،
اساتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اعجاز حسین قریشی نے انجام دیئے اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے اشعار پڑھ کر شرکاء کے لہوبھی گرمائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا
کہ 16 دسمبر 2014کو آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنے خون سے علم کی شمع کو روشن کرکے خود شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے خوشی اس بات کی ہو رہی ہے کہ آپ بچوں نے جس طرح اپنے شہدائے کو خراج عقید ت پیش کیا یہ زندہ قوم کی مثال ہے۔
کیونکہ زندہ قومیں اپنے ہیروز، اپنے شہدائے اور اپنے ملک کی آزادی اور قیام امن کے لئے قربانیاں دینے والوں کو کبھی نہیں بھولتیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہاکہ 16دسمبر 2014کادن پاکستان کی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پورے دنیا کا سفاک ترین دن تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ بچوں کی تقاریر میں پاک فوج میں شمولیت اور اس سے محبت کا جذبہ دیکھ کر آپ بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
۔کیونکہ ہندوستان میں کوئی ماں اپنے بچے کو فوج میں نہیں بھیجنا چاہتی ۔مگر سلام ہے سر زمین پاکستان کی مائو ں کوجو اپنے ایک بچے کی شہادت کے بعد دوسرے بچے کو بھی فوج میں بھیجتی ہے ۔پاکستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج، پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیاں ہیں
جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ پاکستان بنانے میں ہمارے آبائو اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیں جن کی وجہ سے ہمیں یہ پیارا ملک پاکستان ملا اور آج ہم اس میں آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ جس محب الوطن کو پاکستان کیلئے کام کرنے کا موقع پر اس نے تن ، من دھن سے کام کیا
جس کی وجہ سے آج ہم ایک نیوکلیئر پاور ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کو فوتھ جنریشن وار کے بارے میں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ بچوں نے فوتھ جنریشن وار میں اپنے ملک، اپنی فوج ، پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کا دفاع کرناہے اور ان شر پسند عناصر کے مزموم مقاصد کو تباہ و برباد کر دیں ۔ کیونکہ یہ کچھ شر پسند عناصر جو چند ٹکوں کی خاطربک جاتے ہیں
اور ارض پاکستان کو نقصان پہنچانے اور اس کے خلاف منفی پراپیگنڈے کرنے پر درپا ہیں ۔جو انشاء اللہ جلد ہی اپنی موت خود ہی سو جائیں گے اور ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔تقریب میں طلبہ و طالبات نے 16دسمبر کے حوالے سے تقاریر ، نظم اور ٹیبلو بھی پیش کیا۔ جس پروائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر سرور چوہدری نے حصہ لینے والے تمام طلباء میں نقد انعام کا بھی اعلان کیا
اور گزشتہ دنوں سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام الائیڈ پبلک سکول درانی کیمپس اور دامن ویب چینل کی شراکت سے ہونیوالے مقابلے حسن قرأت میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے دسویں کلاس کے طالب علم محمد الیاس کو ٹرافی اور چیک بھی دیا۔