91

بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس میں حافظ اجلال حیدر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی گوہیر گروپ نے میدان مار لیا

بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس میں حافظ اجلال حیدر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی گوہیر گروپ نے میدان مار لیا

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)تحصیل فورٹ عباس ۔فورٹ عباس ۔بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس میں حافظ اجلال حیدر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی گوہیر گروپ نے میدان مار لیا صدر تبارک اللہ 63 اور جنرل سیکٹری غلام سیف اللہ انور نے 66 ووٹ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔








ان کے مد مقابل اختر علی تتلا و اکبر علی گروپ کے امیدوار صدر حافظ عمر فاروق 47 ووٹ اور جنرل سیکٹری خادم حسین وینس نے 44 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رھے ۔جیتنے والے گروپ کو انکے حمایتی گروپ کے وکلاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پھولوں کے ہار اور مالا ڈال کر اور مٹھائی تقسیم کرکے اپنی بھرپورخوشی کا اظہار کیا۔




برائے نائیب صدر عبالرزاق گورائہ نے 57 ووٹ اور محمد شفیق وٹو نے 52 امیدوار برائے جوائینٹ سیکرٹری شاہد محمود ہنجرا نے54 اور چوہدری ساجد علی نے 52 ووٹ حاصل کیے امیدوار برائے فنانس سیکریٹری عبدالرحمان بخاطر نے 50 اور الطاف حسین کمبوہ 60 ووٹ حاصل کئے




اسی طرح لائبریری سیکرٹری کے لئے امانت علی کھرل نے 54 اور چوہدری ابرار حسین نے 56 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی




الیکشن کمیشن کے فرائض چوہدری اکبر علی چئیرمین ۔شاہد بشیر چیمہ ممبر چوہدری طارق محمود ممبر نے ادا کیے اس طرح ایگزیکٹو ممبران میں چوہدری اکرام الحق ۔چوہدری شاہد عمران نتیجہ ۔عبدالرزاق ورک




۔ندیم خاں ۔اظہر فاروق واہلا جیت گئے۔اس موقع پر حافظ اجلال حیدر ایڈووکیٹ اور ذوالفقار گوہیر نے کہا کہ ہم اپنے ووٹران اور سپوٹران کے بے حد مشکور ہیں

جنہوں نے ہماری الیکشن کمپین میں بھرپور حصہ ڈال کر ہمارے گروپ کو کامیابی سے ہمکنار کروایا انہوں نے مزید کہا کہ ہم بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس کے تمام وکلا کو ساتھ لیکر چلنے کا وعدہ کرتے ہیں




تاکہ بار کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کر سکیں۔سیف اللہ انور جنہوں نےجنرل سیکرٹری شپ میں ریکارڈ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی




۔ انہوں نے تمام بار ممبران کو ساتھ لیکر بار کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا نومنتخب صدرتبا رک اللہ ایڈووکیٹ نے بھی اپنے گروپ کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے




کہا کہ ہم حافظ اجلال حیدر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی گوہیر کے ساتھ ملکر بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے انشاءاللہ اس موقع پر صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد نے جیتنے والے صدر تبارک اللہ لنگڑیال اور ذبردست لیڈ کے




ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے ہر دلعزیز نو منتخب جنرل سیکٹری غلام سیف اللہ انور کو اور انکے حمایتی گروپ لیڈران حافظ اجلال حیدر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی گوہیر اور دونوں پینلوں سے جیتنے والے عہدیداران بار کو دلی مبارکباد پیش کی




اور کہا کہ اللہ تعالی آپ سب کو مل جل کر اتحاد کے ساتھ وکلاء کے حقوق اور بار کئ بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں