ٹھل حمزہ ڈیرہ فریدی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے کھڑا ہوا پانی جو جوہڑ میں تبدیل
لیاقت پور( محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور) ٹھل حمزہ ڈیرہ فریدی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے کھڑا ہوا پانی جو جوہڑ میں تبدیل ہو چکا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے
بچوں کو سکول جانے اور روزمرہ کے کام کے لئے آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنہ کرنا پڑتا تھا پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل لیاقت پور کے صدر وممبر صوبائی اسمبلی پی پی 255 سرداغضنرعلی خاں
لنگاہ کی خصوصی کاوش سے بلدیہ لیاقت پور کی گاڑی اور عملہ نے وہ تمام پانی سڑکوں سے صاف کردیا جو دشواری کا سبب بنا ہواتھا علاقہ مکینوں نے سردار غضنفر علی خاں لنگاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا