Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بلاک 17اور دریشک ٹاون کی مشترکہ جامع مسجد میں کھلی کچہری لگائی

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بلاک 17اور دریشک ٹاون کی مشترکہ جامع مسجد میں کھلی کچہری لگائی

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بلاک 17اور دریشک ٹاون کی مشترکہ جامع مسجد میں کھلی کچہری لگائی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بلاک 17اور دریشک ٹاون کی مشترکہ جامع مسجد میں کھلی کچہری لگائی. مردو خواتین سائلین کے مسائل سنے اور درخواستوں پراحکامات جاری کیے.

عوام کی طرف سے واٹر سپلائی کی بحالی، سیوریج سسٹم اور صفائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے زیادہ درخواستیں پیش کی گئیں. ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں. خاکروبوں کو لوڈررکشے فراہم کر د یئے گئے ہیں.

کوڑا کرکٹ کیلئے مزید کلیکشن پوائنٹ بنائے جا رہے ہیں. پل پیارے والی، پل ڈاٹ کو کشادہ کرنے کے ساتھ مانکہ کینال پیدل کراس کرنے کیلئے مزید چار پل بنائے جائیں گے. ہوٹلز، میرج ہال کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کو پابند کیا جائے گاکہ وہ اپنا فالتو مواد خود محفوظ ٹھکانے لگائیں

عملدرآمد نہ ہونے پر کاروباری مراکز سیل کر د یئے جائیں گے. انہوں نے بتایاکہ سات سال بعد واٹر سپلائی کے پانی کی کلورینیشن کی جارہی ہے. شہر کو صاف ستھرا کرنے کیلئے کمیونٹی کا تعاون درکار ہو گا.

ڈ پٹی کمشنر نے چیف آفیسر کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ واٹر سپلائی کے کنکشن کے حوالے سے علاقہ میں کیمپ لگائیں اور درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرایاجائے. ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر واپڈا
کے لٹکتے تار، گرلز مڈل سکول چورہٹہ نمبر 3کی عمارت کے معاملہ سمیت دیگر امو رپر احکامات جاری کیے. دریں اثنا ء انہوں نے عوام کے مطالبہ پر گلی محلوں کا بھی پیدل چل کر معائنہ کیا

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اوردیگر افسران موجود تھے.

Exit mobile version