Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دنیا بھر کی طرح مروٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

دنیا بھر کی طرح مروٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

دنیا بھر کی طرح مروٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)دنیا بھر کی طرح مروٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

ریلی میں میں عوامی پریس کلب رجسٹرڈ مروٹ اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مروٹ کے سٹاف سمیت سٹوڈنٹ انمجمن تاجران۔مروٹ موبائل مارکیٹ کے دکانداوں۔انجمن رینٹ اے کار کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

تفصیلات کے مطابق بھارت کشمیر میں اپنی ظالمانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ظلم و بربریت پر عالمی ادارے خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر ریلی کے شرکاہ سے پرنسیپل کاشف ستار

۔وائس پرنسیپل اعجاز احمد وٹو۔لیکچرار مزمل صاحب۔چئیرمین عوامی پریس کلب مروٹ غلام قاسم قاسمی ۔شکیل رزاق اور دیگر احباب نے خطاب میں کہا کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی پامالی اورکشمیریوں کی زندگی مفلوج بنادی ہے۔عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں مقررین کا کہنا تھا

کشمیری بھائیوں کےساتھ ملک کی 22 کروڑ عوام کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔.پورے ملک کی طرح مروٹ کے درو دیوار کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھے میڈیا مروٹ ,




انجمن تاجران ,سرکاری ونجی اداروں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھر پور مظاہرہ کیا گیا ریلی کے شرکاہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکا ہ کا ایک ہی مطالبہ تھا




کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہو کشمیریوں کو خودارادیت ملے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں اب وقت آگیا ہے پوری دنیاکے مسلمان اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لیے یک آواز ہوگئے ہیں اب آزادی کا سورج طلوح ہو کے رہے گا




Exit mobile version