82

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں موجود محافظ خانہ میں آتشزدگی سے قیمتی ریکارڈ خاکستر ہو گیا.

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں موجود محافظ خانہ میں آتشزدگی سے قیمتی ریکارڈ خاکستر ہو گیا.

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض)ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں موجود محافظ خانہ میں آتشزدگی سے قیمتی ریکارڈ خاکستر ہو گیا. اطلاع پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ بجھائی.

سول ڈیفنس، ریونیو اور بی ایم پی سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے فائلوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا. کمشنر نسیم صادق، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر یونیو سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا

کہ محافظ خانہ میں ریونیو، کورٹس او ردیگر کاغذات تھے محافظ خانہ کی چھت لکڑی سے بنی ہونے کے باعث آگ ایک کمرے سے چار کمروں تک پھیل گئی.کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں. آتشزدگی کی وجوہات سامنے آنے پر قصور واراور غفلت کے مرتکب افسران و عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں