Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے،ضلعی صدر

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے،ضلعی صدر

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے،ضلعی صدر

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) عمران خان کا15ارب کا پیکج سے عوام دوست اقدام ہے، اچھے اور خوش آئندہ اقدام کاہر پاکستانی خیر مقدم کر رہا ہے، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے،

احساس پروگرام تبدیلی کے وعدوں کی تکمیل کی جانب نمایاں قدم ہے، پنجاب میں سوا تین کروڑ افراد صحت انصاف کارڈ کی سہولت سے مستفید ہوں گے، تحریک انصاف اشرافیہ نہیں بلکہ پسے ہوئے طبقات کی زندگی میں خوشحالی اورآسودگی لانے کےلئے کوشاں ہے، تحریک انصاف عام آدمی کو ریلیف فراہم کرکے اور پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرکے 2023میں دوبارہ بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی،




ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہاا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ملک کے معاشی حالات میں دن بدن بہتری آ رہی ہے،




Exit mobile version