Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کسان اتحاد کے زیر اہتمام ایف پی اے اور ناجائز بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

کسان اتحاد کے زیر اہتمام ایف پی اے اور ناجائز بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

کسان اتحاد کے زیر اہتمام ایف پی اے اور ناجائز بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کسان اتحاد کے زیر اہتمام ایف پی اے اور ناجائز بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔کسان اتحاد کے سینکڑوں کسانوں نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے

کہا جب سے پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے اور ہر ماہ بجلی کے بلوں ٹیکسوں کی مد میں اضافہ کیا جارہا جس سے کسان معاشی بدحالی کا شکار ہو گیا ہے اور اب ہم کوئی بھی فصل کاشت نہیں کرسکتے ہم اتنے بل ادا کریں یا زمین کو ذرخیز کریں انہوں نے کہا اگر ہمارے ٹیکس معاف نہ کئے گئے

تو ہم بل ادا نہیں کریں گے حکومت ویسے دعوے تو کسانوں کو ریلیف دینے کے کر رہی ہے لیکن عملی طور پر کسان کو برباد کر رہی ہےواپڈا کسانوں کا معاشی قتل بند کرئے آئے روز زرعی ٹیوب ویلوں اور گھریلو صارفین پر بے جا ٹیکسز لاگو کیے جا رہے ہیں بجلی کے بل بھرنے کو تیار ہیں




مگر نہ سمجھ آنے والے ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں اس بات کا اظہار کسان اتحاد ضلع ڈیرہ غازیخان کے اراکین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نت نئے ٹیکسز نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے غریب کسانوں کے چولہے بجھ رہے ہیں




کسانوں پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر ان کی کمر توڑ دی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویل کے ساتھ ساتھ غریب گھریلو صارفین پر پچھلے ایک سال سے ڈی ڈیکشن بل کی بھر مار ہے




غریب عوام کا خون چوسا جا رہا ہے مگر قسم ہے کہ جو کسی علاقے کا بڑا سرپرست غریب عوام کے آواز بلند کرئے اس سلسلے میں واپڈا کے اس بے جا ظلم کے خلاف احتجاج جاری رہے گا




Exit mobile version