69

پنجاب ایجوکیشن فاءونڈیشن غریب لوگوں کے بچوں کوتعلیم دیہی علاقوں میں اپنے پروگرام شروع کرائے، عوام

پنجاب ایجوکیشن فاءونڈیشن غریب لوگوں کے بچوں کوتعلیم دیہی علاقوں میں اپنے پروگرام شروع کرائے، عوام

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)پنجاب ایجوکیشن فاءونڈیشن غریب لوگوں کے بچوں کوتعلیم کے زیور سے ;200;راستہ کرنے کیلئے دیہی علاقوں میں اپنے پروگرام شروع کرائے یہ باتیں عوامی وسماجی حلقوں جمشید گجر‘ چوہدری نعیم سہیل‘ ایوب باجوہ‘ راناعمران‘




محمدشریف‘ حسن ناصر‘ محمدعثمان اوردیگرنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فروانی ہوتی ہے اوروہاں کے عوام تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرسکتے ہیں لیکن کچی ;200;بادیوں اوردیہی علاقوں کے بے روزگار اورغریب لوگ اپنے بچوں کوسکولوں میں داخل کرانے کے اخراجات بھی برداشت نہ کرسکتے ہیں




پنجاب ایجوکیشن فاءونڈیشن کانیوسکول پروگرام اورووچر پروگرام انتہائی مفیدثابت ہواہے جس سے غریب لوگوں کے بچوں کوبھی مفت تعلیم کی سہولیات میسر;200;تی ہیں حکومت پنجاب اورچیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاءونڈیشن فوری طورپر ان پروگراموں کومزید لانچ کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں