Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سپورٹس کے شعبہ میں بہاول پور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ،کمشنر بہاول پور

سپورٹس کے شعبہ میں بہاول پور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ،کمشنر بہاول پور

سپورٹس کے شعبہ میں بہاول پور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ،کمشنر بہاول پور

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ سپورٹس کے شعبہ میں بہاول پور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے ۔

کھیل کی سرگرمیاں نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں ۔ ڈرنگ اسٹیڈیم میں سپورٹس کی عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی، ضروری تعمیر و مرمت، آسٹروٹرف کی تبدیلی اور فٹ بال گراءونڈ کے لئے سہولیات کی فراہمی سمیت انٹرنیشنل معیار کے کرکٹ گراءونڈ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی ۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ان خیالات کا اظہار ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں یکجہتی کشمیر جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ بہاول پور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔




اس موقع پر ایم پی اے چوہدری احسان الحق، صدر چیمبر آف کامرس بہاول پور جاوید اقبال ، صدر فٹ بال ایسوی ایشن شیخ اقبال، ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔




کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی گراءونڈ کی آسٹروٹرف تبدیل کر کے جلد ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے ۔




Exit mobile version