111

پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع قصورکے ملازمین کا اختیارات کا ناجائز استعمال

پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع قصورکے ملازمین کا اختیارات کا ناجائز استعمال

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع قصورکے ملازمین اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہوٹلزمالکان اور برائلرمرغیوں کا گوشت فروخت کرنیوالوںکو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے لگیں ۔ تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے عوام کو کھانے و پینے اشیاءکی بہتر ا ورمعیاری فروخت کےلئے محکمہ فوڈاتھارٹی قائم کیا

جس کا بنیادی مقصد کھانے و پینے کی اشیاءفروخت کرنیوالے دکانداروں کو صفائی کا معیار بہتر بنانے کےلئے ان کے اندر شعور پیداکرناتھاتاکہ عوام کو کھانے و پینے کی بہتراشیاءکی فروخت یقینی بن سکے۔محکمہ فوڈاتھارٹی قصورکے ملازمین اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے




برائلرمرغی کا گوشت فروخت کرنیوالوں‘ہوٹلزمالکان ودکانداروں کو مختلف طریقوں سے چیکنگ کے دوران ہراسا ں کرنا شروع کردیتے ہیںجبکہ پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین کا کام صاف و ستھرائی چیک کرناہوتاہے اگرکوئی دکاندار نوٹس دینے کے باوجود اس پرعمل نہ کرے تو پھر جرمانہ کرناہوتاہے




جبکہ قصورمیں ملازمین بدمعاش بنے ہوئے ہیں اندھیرنگری چوپٹ راج ہے اِن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ‘جس کو چاہے جرمانہ کردیتے ہیں اور جس کو چاہے سیل کردیتے ہیں ‘اس حوالے سے کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔تاجرتنظیموں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب اورڈپٹی کمشنرقصورسے اس بارے فوری نوٹس لیکرکارروائی کا مطالبہ کیاگیاہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں