108

صدیق آباد کالونی عوام مسائل کے حل کے لئے عامر رضا قادری کی قیادت میں احتجاجی ریلی

صدیق آباد کالونی عوام مسائل کے حل کے لئے عامر رضا قادری کی قیادت میں احتجاجی ریلی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر ) صدیق آباد کالونی کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے نکل پڑے عامر رضا قادری کی قیادت میں صدیق آباد کے عوام نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی ریلوے پلی سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء کا استقبال امیدوار لارڈ مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ کیا اس موقعہ پر انہوں نے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے

مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ احکام بالا تک انکی آواز پہنچائی جائے گی مطالبات کی منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی کہ جائز مطالبات ہیں

ان کی فوری منظوری کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران اگر انکے مطالبات پورے کر دیتے تو آج یہ اپنے حق کی خاطر نہ نکلتے تحریک انصاف کی حکومت ان مطالبات کو پورے کرے گی انہوں نے خراج تحسین پیش کیا صدئق آباد کے عوام بارش اور شدید سردی میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر نکلے انکی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی اس موقعہ پر انہوں نے اعلان کیا

کہ صدیق آباد کے عوام کو ان کا حق نہ دیا تو آئندہ وہ خود ایک بڑا احتجاج اس عوام کے شانہ بشانہ کرنے پر مجبور ہونگے احتجاجی ریلی فیصل مسجد چوک، گولائی کمیٹی اور لیاقت بازار سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے بینر، پوسٹر،اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

ان پر انڈر پاس فلائی اوور بریج کی تعمیر،صاف پانی کی فراہمی،سولنگ اور سیوریج کے مطالبات درج تھے ٹریفک چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں نہیں جب صدیق آباد کے عوام بھی ترقی یافتہ عوام کی صفوں میں شامل ہونگے

انہوں نے کہا کہ صدیق آباد کے بیشتر منصوبے پائپ لائن میں ہیں جلد انکی کی تکمیل کا نہ صرف اعلان ہوگا بلکہ لوگوں کو خوشخبری ملے گی اس موقعہ پر سابق چیرمین سردار شیر باز خان بزدار نے برسراقتدار طبقات پر کڑی تنقید کی اور صدیق آباد کے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے

جدوجہد کا عزم کیا ڈاکٹر محمود شیخ نے کہا کہ اراکین اسمبلیوں کو جب ووٹ لینے ہوتے ہیں تو جھوٹے وعدے دعوے اور نعرے لگا کر اقتدار کی سڑھیاں چڑھتے ہی انکو غریبوں سے بدبو آنے لگتی ہے




ان کے گندے علاقوں میں جانا پسند نہیں کرتے غریبوں سے مذاق کرتے ہیں انکے مسائل حل کرنے کی بجائے کہتے ہیں کہ انہوں نے ووٹ خریدے ہیں سرمایہ داروں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے تم سے پہلے بھی کئی قارون و فرعون آئے مگر جب اللہ اور اس کی مخلوق ناراض ہوئے تو اللّه نے غرق کر دیا تمھاری تو اوقات ہی کچھ نہیں ڈاکٹر محمود شیخ نے کہا




کہ ہم صدیق آباد کے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور انکے حل کے لئے ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ کی قیادت میں بھر پور جدوجہد کڑیاں کے مسائل کے حل نہ ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عامر رضا قادری نے اپنے اختتامی خطاب میں جملہ معزز اکابرین سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدیق آباد کے عوام کی ترقی کے لئے 65 کروڑ کے پیکج کا مطالبہ کیا




انہوں نے کہا کہ سیوریج سولنگ اور انڈر پاس فلائی اوور بریج ہمارا جائزہ مطالبہ ہے اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ پہلے پنجاب سامراج مسلط تھے اب پھر سامراج مسلط ہوگئے ہیں نا انہیں عوام کے مسائل سے غرض تھی نا انکو غرض ہے انہوں نے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے




کہا کہ ہماری جدوجہد کا آغاز ہے اس کی انتہا انقلاب ہوگی اور اس انقلاب میں بر سراقتدار قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے گھروں کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا اور دعا کرائی ریلی کے شرکاء سے ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ،شیرباز خان بزدار،ڈاکٹر محمود شیخ،مومن خان لغاری، و دیگر نے خطاب کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں