96

قصور اور گردونواح میں اوارہ کتوں کی بھر مار شہری پریشان

قصور اور گردونواح میں اوارہ کتوں کی بھر مار شہری پریشان

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) قصور اور گردونواح میں اوارہ کتوں کی بھر مار شہری پریشان ۔قصور کے مختلف علاقوں بستی قادرآباد، کوٹ حلیم خاں ،بستی شاہدرہ ،کصار خانہ ،بکرمنڈی چوک،شفیع والا چوک ،اسٹیل باغ ،پاکیزہ کالونی اور نواحی علاقے اٹھیل پور نول ۔

بھیڈیاں کلاں ،گنڈا سنگھ والااور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کا گشت جاری رہائشی علاقوں سے ان آوارہ کتوں کا اخراج لازم ہے مقامی شہریوں اور دیہات کے رہنے والے ان کتوں سے کافی خوفزدہ ہیں قصو ر میں کتوں کے کاٹنے کے ایسے واقعات بھی ہوچکے ہیں جو کہ رپورٹ نہیں کیے گئے




اور نہ زخمی ہونے والے افراد سرکاری اداروں تک رسائی حاصل کرسکے ہیں ایسے لوگ جن کو اس کے بارے انفورمیشن نہیں ہے اپنے مقامی علاقوں میں ہی اتائیوں اور نیم حکیموں سے علاج کروا لیتے ہیں زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ماتحت اداروں کو یہ واقعات رپورٹ کرنے کی زمہ داری سونپی تھی مگر اس کے باوجود بھی کچھ پیش رفت نہیں ہوسکی اور معاملہ یوں کا توں ہی ہے

شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قصور میں صرف ستائیس ایسے واقعات ہوئے ہیںجو رجسٹرد ہیں مگر جو رجسڑڈ نہیں ہوئے



وہ الگ ہیں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی تعداد میں کافی اضافہ ہوچکا ہے

جس کے لیے محکمہ صحت کو فوری طور پر آپریشن کلین اپ کرنے کی ضرورت ہے آوارہ کتے اکثر و بیشتر سلاٹر ہاﺅسز ،پارکوں ،فیکٹریوں ،پولٹری فارمز اور شادی حالوں کے باہر دندناتے پھر رہے ہیں




قصور بھر کے شہریوں ،سماجی ،سیاسی اور مزہبی تنطیموں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کو جلد از جلد اس کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قصور کے باسی بھی سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں