99

قصور کے کاشتکار لاک ڈاﺅن کی زد میں، گندم کی فصل تباہی کے دہانے پر،

قصور کے کاشتکار لاک ڈاﺅن کی زد میں، گندم کی فصل تباہی کے دہانے پر،

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصور کے کاشتکار لاک ڈاﺅن کی زد میں، گندم کی فصل تباہی کے دہانے پر، کاشتکاروں کا مستقبل داﺅ پر،جنرل سٹور اور میڈیکل سٹور کی طرح زرعی ادویات کی دوکانیں بھی کھولی جائیں:کاشتکاروں کا مطالبہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے زرعی سپرے و کھاد بیج کی دوکانیں بھی بند کروا دیں گئیں

۔ گندم کی فصل پر حملہ کرنے والی بیماری کنگی(Yellow Rust) کی سپرے سے کاشتکار محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔اگر بروقت سپرے نا کی گئی تو کنگی گندم کی فصل کو تباہ کر دیں گے

اور کاشتکار اپنی چھ ماہ کی محنت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک کے بیشتر حصوں میں لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے جس میں میڈیکل سٹورز، جنرل سٹورز، گوشت دودھ، دہی کی دوکانوں کے علاوہ تمام ادارے بند رہیں گے، کاشتکاروں کا کہنا ہے




کہ حکومت شاید یہ بھول گئی ہے کہ اس وقت گندم کی فصل پکنے کے مراحل میں ہے اور گندم کی فصل پر کنگی (Yellow Rust) ، پتوں پر ہلدی رنگ کے پاﺅڈر کا جم جانا،اور دوسری فصلوں پر کیڑوں (تیلا وغیرہ) کا حملہ شدت اختیار کر چکا ہے، اس بیماری سے گندم کی کے سٹے میں دانہ پھلنے پھولنے کی بجائے بالکل باریک ہو جاتا ہے۔ اگر گندم کی فصل کو بروقت سپرے نہ کی گئی




تو کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تمام زرعی ادویات کی دوکانیں بند ہیں اور ہم کاشتکار ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں رکھ سکتے۔ ہم ضلعی حکومت، محکمہ زراعت، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں




کہ ہمیں معاشی استحصال سے بچایا جائے ، دوسری ضروریات زندگی کی طرح زرعی ادویات کی دوکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ کاشتکار زرعی ادویات کی دوکانوں سے سپرے خرید کر اپنی گندم اور دوسری فصلوں کو بچا سکیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں