141

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھر پور کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھر پور کاروائی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھر پور کاروائی ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے ملزم سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد مقدمہ درج۔ تفصیل کےمطابق حامد مقبول SI اور صدر پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتےہوئے ملزم اعجاز ولد شملہ سکنہ کوٹ ہیبت کے قبضہ سے 36 عدد پسٹل 30بور، کلاشنکوف 01 عدد ، منی کلاشنوف 03 عدد ، MPS رائفل 02 عدد اور 5 ہزار سے زائد گولیاں اور 3 لاکھ 54ہزار برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کی مشترکہ کاروائی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے

ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران حامد مقبول SI اور تھانہ صدر پولیس ، محمد ارشد ASI اور جواد احمد ASI پر مشتمل ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم اعجاز ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے

اور جس کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ موجود ہے جس پر حامد مقبول SI اور ایس ایچ او تھانہ صدر شکیل احمد بخاری نے ملزم اعجاز ولد شملہ قوم درکھان کو خطرناک اسلحہ 36 عدد پسٹل 30بور، کلاشنکوف 01 عدد ، منی کلاشنوف 03 عدد ، MPS رائفل 02 عدد اور 5 ہزار سے زائد گولیاں اور 3 لاکھ 54 ہزار سمیت گرفتار کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا ڈی پی او اخترفاروق کا کہنا تھا




کہ ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو امن وامان خراب کرنے کے لئے کوئی رعایت نہ ہے انہوں نےکہا قانون کی پا سداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ بدامنی پھیلانے والے عناصرکو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں