Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ غریب اور نادار طبقے کو مشکل کی کھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ، حنا ارشد

ضلعی انتظامیہ غریب اور نادار طبقے کو مشکل کی کھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ، حنا ارشد

ضلعی انتظامیہ غریب اور نادار طبقے کو مشکل کی کھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ، حنا ارشد

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قائمقام ڈپٹی کمشنر قصور حنا ارشد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ غریب اور نادار طبقے کو مشکل کی کھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ، وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ضلع قصور کے محنت کشوں ‘غریب اور نادار لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر مالی امداد دی جائینگی ‘ ضلع میں آٹے کے سیل پوائنٹس کو دوگنا کیا جائے ‘

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائینگی ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران متاثر ہونیوالے غریب اور نادار افراد کیلئے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غریب اور نادار خاندان کو 4ہزار روپے فی کس ادا کیا جائیگااور اس مالی پیکج سے پنجاب بھر کے 25لاکھ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائیگی

اور مالی امداد کے اس پروگرام کیلئے 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور جس کے پہلے فیز میں 5ارب روپے غربا اور نادار خاندانوں میں میرٹ کی بنیاد پر ایک شفاف طریقے سے تقسیم کئے جائینگے ۔ اس مالی امداد سے صوبہ پنجاب کے رہائشی کورونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاﺅن سے متاثرین مستفید ہو سکتے ہیں ۔ تا ہم احساس پروگرام ، زکوٰة ،

بیت المال ، بے نظیر آمدنی پروگرام ، ای او بی آئی پروگرام ،حاضر و ریٹائرڈ سرکاری و نیم سرکاری ملازمین ، لینڈ پراپرٹی مالکان ، ووہیکل مالکان یا وہ لوگ جو 10ہزار روپے سے زیادہ یوٹیلٹی بلز ادا کرتے ہیں وہ اس پروگرام سے مستفید نہیں ہو سکتے ۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا

کہ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا اور پی آئی ٹی بی کی جانب سے بنائی گئی آن لائن ایپ کے ذریعے اور مخصوص فارم پر درخواستیں وصول کی جائینگی اور درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک ہفتے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اس ڈیٹا کی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقرر کردہ کمیٹیوں کے ذریعے فزیکل ویری فکیشن کی جائینگی اور بعد میں مالی امداد کیلئے

موصول ہونیوالی درخواستوں کوڈسٹرکٹ کمیٹی منظور کریگی جو ڈپٹی کمشنر اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ہے ۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد فائنل ہونیوالی لسٹیں ریلیف کمشنر /پی ڈی ایم اے /پی آئی ٹی بی کو بھیجی جائینگی جو ایک ایس ایم ایس کے ذریعے مالی امداد کیلئے منتخب ہونیوالے لوگوں کو آگاہ کرینگے جنہیں بعدازاں بینک آف پنجاب کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائینگی ۔

بعدازاں اجلاس میں ضلع بھر میں آٹے سمیت دیگر ضروریات زندگی اشیاءکی دسیتابی کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا ۔اور بتایا گیا کہ ضلع بھر میں آٹے سمیت دیگر ضروریات زندگی کی قسم کی کوئی قلت نہ ہے ۔ لاک ڈاﺅن کے دوران اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالی دوکانوں ، بیکریوں ،




سبزی و فروٹ منڈیوں کو کھلا رکھا گیا ہے تا کہ عوام ضرورت کی اشیاءخرید سکیں ۔ اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ عوام الناس کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں آٹے کے سیل پوائنٹس کو دوگنا کیا جائے




اور کوٹہ کے مطابق فلور ملوں سے سیل پوائنٹس تک آٹے کی سپلائی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔




Exit mobile version