107

کمشنر نسیم صادق سے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے ان کے آفس میں ملاقات

کمشنر نسیم صادق سے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے ان کے آفس میں ملاقات

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر نسیم صادق سے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے ان کے آفس میں ملاقات کی ڈویژن بالخصوص ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے ڈی جی خان ڈویژن کی سب سے زیادہ افرادی قوت متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا

کہ ڈی جی خان ڈویژن کی بڑی افرادی قوت بیرون ممالک، کراچی،لاہور اور دیگر شہروں میں کام کرتی ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے زیادہ افراد غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارتے ہیں

۔قبائلی علاقوں میں اکثریت لوگ ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں۔سابق وزیر اعلی سردار دوست محمد کھوسہ نے کمشنر کے ساتھ ملکر مستحقین کی امداد اور فلاحی کام کا عزم ظاہرکیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔اس موقع پر سیاسی وسماجی رہنما رانا محمد اکبر،چوہدری ریاض احمد اور دیگر موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں