102

نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق30 سالہ عنایت اللہ اپنی چار سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ کلینک گئے اور خود کو بخار اور بیٹی کو الرجی کا مریض بتایا تھا

ڈیرہ غازی خان کے ایک نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سےباپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تونسہ کی بستی کھیوے والی میں 30 سالہ عنایت اللہ اپنی چار سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ کلینک گئے اور خود کو بخار اور بیٹی کو الرجی کا مریض بتایا۔

ڈاکٹر نے دونوں کو مبینہ طور پر زائد المعیاد انجکشن لگادیا جس سے باپ بیٹی راستے میں دم توڑ گئے۔




پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں