73

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کی مارکیٹوں کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کی مارکیٹوں کا اچانک دورہ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان(ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلیٹی سٹور،آٹا سیل ڈپو،جنرل سٹور اور دیگر کاروباری مراکز کامعائنہ کیا انہوں نے سٹور میں داخلہ کیلئے سوشل ڈسٹنس پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے خود کھڑے ہوکر سوشل ڈسٹنس کے نشانات لگوائے انہوں نے کہا کہ مجمع کرنے کی بجائے گاہکوں کو لائن اور مناسب فاصلوں پر کھڑا کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک کر سب کی جانیں محفوظ کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں ہوگی۔




سرکاری نرخ پر آٹا اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں۔حکومت نے فلور ملز کا کوٹہ بڑھادیا ہے اورفلور ملز سے روزانہ بیس ہزار کے قریب آٹا کے تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں۔ سیل پوائنٹس سے بیس کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں فروخت ہوگا۔




ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور گاہکوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کہیں بھی آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں