Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 41 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کنفرم اور پیٹرولنگ پولیس کی نئی پرموشن پالیسی جاری

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 41 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کنفرم اور پیٹرولنگ پولیس کی نئی پرموشن پالیسی جاری

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 41 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کنفرم اور پیٹرولنگ پولیس کی نئی پرموشن پالیسی جاری

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 41 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کنفرم اور پیٹرولنگ پولیس کی نئی پرموشن پالیسی جاری ترجمان پیٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن عامر محمود اے ایس آئی کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے

پیٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن سید بہار احمد شاہ کی سفارشات پر بہترین ریکارڈ کے حامل 41 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول پنجاب لاہور کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال ستارہء امتیاز نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 41 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

کنفرمیشن کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی جائے گی ایڈیشنل آئ جی پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول ظفراقبال اعوان کی طرف سے جاری کردہ احکامات کنفرمیشن اور پیٹرولنگ پولیس محکمہ کے کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک پہلی بار پرموشن پالیسی مرتب ہونے کے بعد جاری

احکامات میں ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا کہ محکمانہ ترقی جوانوں کے مورال کو بلند رکھتی ہے اور قابلیت کے حامل جوانوں کو عہدہ ملنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی ملتی ہیں

انہوں نے تمام آفیسرز کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور نیک نیتی سے سر انجام دینے کی تاکید کی انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ پیٹرولنگ پوليس کا مستقبل ہیں اور ان سے ملک و ملت کی امیدیں وابستہ ہیں




Exit mobile version