73

عمر حیات کی وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب،ضلعی انتظامیہ خانیوال،اور مخیر حضرات سے علاج معالجہ اور امداد کی اپیل

عمر حیات کی وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب،ضلعی انتظامیہ خانیوال،اور مخیر حضرات سے علاج معالجہ اور امداد کی اپیل

خانیوال/کبیروالا(سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) کبیر والا کے نواحی علاقہ بارہ میل پانچ معصوم بچوں کامحنت کش باپ 35 سالہ عمر حیات جو کہ سات ماہ قبل ماڑی سہو پٹرول پمپ پر محنت مزدوری کر کے اپنے چھوٹے چھوٹے پانچ معصوم بچوں کا پیٹ پال رہا تھا

کہ ڈیوٹی سے واپسی پر جھنگ روڈ پر موٹر سائیکل سے تصادم کے دوران اس کی دائیں ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹروں نے دوران علاج اس کی دائیں ٹانگ کو کاٹ دیا

محمد عمر حیات گزشتہ سات ماہ سے بستر پر پڑا ہے تمام جمع پونجی علاج پر خرچ ہو چکی ہے اور گھر میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے اس مشکل وقت میں وہ اپنے علاج اور بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے سے قاصر ہے عمر حیات نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب،ضلعی انتظامیہ خانیوال،اور مخیر حضرات سے علاج معالجہ اور امداد کی اپیل کی ہے۔۔۔ رابطہ نمبر عمر حیات 03441235260




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں