57

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر کی غلہ سبزی و فروٹ منڈیوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر کی غلہ سبزی و فروٹ منڈیوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز

خانیوال(سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر کی غلہ سبزی و فروٹ منڈیوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے -ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غلہ منڈی خانیوال میں 80 لاکھ روپے کی لاگت سے کارپیٹڈ سڑک کی تعمیر اورٹف ٹائیل لگانے

کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر قائم سبزی و فروٹ منڈی میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی لاگت سے کارپیٹڈ سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج لائن بچھانے سمیت غلہ منڈی میاں چنوں میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے پلیٹ فارم اور

کارپیٹڈ روڈز آئندہ مالی سال کے دوران تعمیر کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ای اے ڈی اے آصف رضا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی غلہ منڈی میں جاری کارپیٹڈ روڈ کی تعمیر کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں