ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر غیرقانونی طور پر گندم دوسرے اضلاع لے جانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز
خانیوال(سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر غیرقانونی طور پر گندم دوسرے اضلاع لے جانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا ہے – اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے میاں چنوں ٹول پلازہ پر کارروائی کرکے گندم کی 821 بوریاں دوسرے ضلع لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے
گندم ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت قبضہ میں لے کر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا-مزید برآں محکمہ خوراک نے نیازی چوک کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ گندم کی 185 بوریاں قبضہ میں لیتے ہوئے 88 دس آر کے رہائشی لیاقت علی کیخلاف ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج کرادی