Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا گندم خریداری سنٹرز خانیوال‘کچا کھوہ‘نیازی چوک کا اچانک معائنہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا گندم خریداری سنٹرز خانیوال‘کچا کھوہ‘نیازی چوک کا اچانک معائنہ

 

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا گندم خریداری سنٹرز خانیوال‘کچا کھوہ‘نیازی چوک کا اچانک معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی او رڈی پی او محمد علی وسیم او رڈی ایف سی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گندم خریداری سنٹر پر

محکمہ خوراک کے افسران نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بریفنگ دی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کاشتکاروں سے سنٹر پر دی جانیوالی سہولیات بارے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گندم کی خریداری میں سو فیصد میرٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائیگا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہو ں نے کہاکہ خریداری مراکز پر آنیوالوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام حفاطتی تدابیر پر بھی عمل کیا جائے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ رمضان کی آمد ہے اس لیے گندم خریداری کی لوڈنگ او ران لوڈنگ کے لئے متعین کیے گئے مزدوروں کے لیے ٹھنڈے پانی کا بندوبست بھی ہونا چائیے۔




Exit mobile version