Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال چاروں تحصیلوں میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے مشترکہ اقدامات جاری

خانیوال چاروں تحصیلوں میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے مشترکہ اقدامات جاری

خانیوال چاروں تحصیلوں میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے مشترکہ اقدامات جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے مشترکہ اقدامات جاری ہیں –

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کو مئوثر لائحہ عمل طے کرنے اور حملہ کی صورت میں پیشگی انتظامات کے طور پر موک ایکسر سائزز کرنے کے بھی احکامات دے رکھے ہیں –

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کی زیرصدارت ٹیڈی دل کے ممکنہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر اجلاس ہوا اجلاس میں محکمہ زراعت محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی کے افسران نے شرکت کی -ملک محمد اویس پلانٹ پروٹیکشن آفیسر محکمہ زراعت نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹڈی دل کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا –

اسسٹنٹ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ نئی فصل کی کاشت کے موقع پر ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ موجود ہے جس پر تمام تر اقدامات کے ساتھ الرٹ رہا جائے اور فیلڈ میں موجود رہ کر کسانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے تاکہ کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لیے بروقت اقدامات کئے جا سکے

اسسٹنٹ کمشنر نے مونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی سپرے کرنے والی مشینوں اور تمام مشینری کو الرٹ رکھا جائے تاکہ ٹڈی دل کے ممکنہ حملے پر پروقت اقدامات کرکے کسانوں کی فصلات کو نقصان سے بچایا جا سکے




Exit mobile version