88

چیف جسٹس کی جانب سے کوروناوائرس ریلیف کارکردگی پر حکومت کو آئینہ دکھایا گیا ،مہرمحمدعمران آفتاب

چیف جسٹس کی جانب سے کوروناوائرس ریلیف کارکردگی پر حکومت کو آئینہ دکھایا گیا ،مہرمحمدعمران آفتاب

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف ) چیف جسٹس کی جانب سے کوروناوائرس ریلیف کارکردگی پر حکومت کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔ کھربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے توبہت کیے جارہے ہیں مگر قوم پریشان ہے کہ وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں عوام کو ریلیف کے نام پر محض طفل تسلیاں دی جارہی ہیں

قرنطینہ مراکز کی حالت زار پر سپریم کورٹ کی تشویش درست ہے حکمرانوں نے عوام کو بے یارو مددگا ر چھوڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارسیاسی وسماجی رہنمامہرمحمدعمران آفتاب نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک و قوم سخت آزمائش میں ہیں تو دوسری طرف حکمران اس موقع پر بھی سیاست کررہے ہیں بے حسی کی انتہا ہے

کرونا وباءنے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی چلی جارہی ہے۔ کاروبار ٹھپ اور بے روزگاری کے باعث لوگوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے

مگر مجال ہے کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک رینگی ہو عالمی مارکیٹ میں جس تیزی کے ساتھ خام تیل کی قیمتیں گری ہیں عالمی معیشت کو بھونچال سے دوچار کردیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت منفی میں جاچکی ہے حکومت پاکستان اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی کا اعلان کرکے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف دے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں