Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گوشت حضرات کو وارننگ

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گوشت حضرات کو وارننگ

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گوشت حضرات کو وارننگ

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گوشت حضرات کو وارننگ

کبیروالا ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے اس مقدس پیشے سے مُنسلک تمام تاجر حضرات زرق حلال کو ترجیح دے کر دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ہوسکیں گے قصاب حضرات سے میری خصُوصی گزارش ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے

شہریوں کو صاف ستھرا گوشت فراہم کریں، بنے ہوُئے گوشت کو جالی سے ڈھانپ کر رکھیں ، بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت ہرگز فروخت نہ کریں تندرست جانور کو حلال طریقے سے ذبح کریں گلووز کا استعمال کریں اور اپنی میز کو صاف ستھرا کرکے اس کے اوپر صاف سُتھری پلاسٹک کی شیٹ بچھا دیں ،

رات دُوکان کو بند کرنے سے پہلے اسے ڈیٹول اور فینائل کے محلوُل سے دھو کر جائیں ، مکھیوں اور مچھروں سے نپٹنے کے لیے سپرے کا استعمال کریں ، صاف سُتھرے ایپرن کا استعمال کریں ، تمام مُتعلقہ لوگ مُطلع رہیں کہ غیر معیاری اور غیر صحتمندانہ ماحول میں گوشت کی خریدوفروضت کرنے

والی تمام دُوکانوں کو مرحلہ وار بند کر دیا جائے گا ،اور اس سلسلے میں کوئ عُذر قابل قبُول نہ ہو گا ، خریداروں سے بھی میری درخواست ہے کہ جس دُوکان پہ صاف سُتھرائ کا مُناسب انتظام نہ ہو وہاں سے خریداری نہ کریں ، تا کہ دُوکانداحضرات کو صفائ کے مُعاشی فوائد و نُقصان کا بھی پتہ چل سکے




Exit mobile version