ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا 84

ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد نوید امجد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبشر لطیف ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر خرم ابراہیم ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صغیر احمد علوی ،

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن قصور شہزاد اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈینگی کنٹرول کی سرگرمیوں کا تفصیلا ً جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔بریفنگ میں انڈرائنڈ موبائل کی آﺅٹ ڈور اور انڈور ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں کا بھی جائزہ لیا گیا

اور انہیں مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے انڈرائیڈ سرگرمیاں نہ کرنے والے محکموں کی لسٹ مرتب کر کے ان کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات جن کو جو ہارٹس پارٹس تقسیم کئے گئے ہیں انہیں ایک ہفتہ میں ہر صورت سروے کرکے ان کی تصاویر کو اپ لوڈ کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے قصور نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی

کہ ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جعلی رپورٹس بھجوانے والے محکموں کے سربرہان کےخلاف کاروائی عمل میں لائیں اور محکمہ زراعت توسیع اور لوکل گورنمنٹ کے افسران تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن روزانہ کی بنیاد پر کریں ۔ ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں اور سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک کیا جائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں