ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے افسران کو سرکاری نا دہندگان کی جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات جاری 79

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے افسران کو سرکاری نا دہندگان کی جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے افسران کو سرکاری نا دہندگان کی جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ مال کے افسران کو سرکاری نا دہندگان کی جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات دے دیئے انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے سرکاری وصولیوں کا سو فیصد ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے ریکوری ہدف حاصل نہ کرنے والے

ریونیو افسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے یہ بات سرکاری وصولیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے ڈپٹی کمشنر کو آبیانہ، واٹر ریٹ ،اسٹیمپ ڈیوٹی سمیت دیگر

سرکاری وصولی کی رفتار بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،نائب تحصیلداروں تحصیلداروں ،اے ڈی ایل آر ز اور سروس سینٹر آفیشلز نے شرکت کی

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود اراضی ریکارڈ سینٹر افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر کھولنے کے بعد کورونا سے بچائو کی حفاظتی تدابیر کے مطابق سنٹر پر ملازمین اور آنے والے سائلین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ہدایات پر عمل کیا اور کرایا جائے-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں