کیا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آنا اتنا بڑا جرم ہے؟؟؟؟؟؟
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )وزیر اعلی عثمان خان بزدار کمشنر ڈپٹی کمشنر مشیر صحت حنیف خان پتافی محترمہ زرتاج گل صاحبہ اور احمد علی دریشک ڈیرہ غازی خان کے علاقہ محبوب آبادی کی ایک فیملی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اس کے بعد ان کے 6 عورتوں 2 مردوں کو ترکی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں میں داخل تو کر دیا جہاں پر ان کے ساتھ کوئی اچھا سلوک بھی نہیں کیا جا رہا
ان کو نا تو کھانے اور رہائش کے کوئی مناسب انتظام بھی نہیں ہے ان کو جہاں پر رکھا ہوا وہاں پر پنکھا تک بھی نہیں ہے باقی پندرہ افراد کو گھر میں قرنطینہ کے نام پر قید کیا ہوا ہے ان پندرہ افراد میں 6 چھوٹے بچے بھی ہیں انتظامیہ نے گھر کو سیل کر دیا ہےجس کی وجہ سے ان افراد میں کوئی باہر بھی نہیں جا سکتا ہے اور کورونا وائرس کے ڈر سے کسی رشتے دار کو بھی رابط نہیں کرنے دیا جا رہا ہے
جس کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں کی گھر کے اندر قلت پیدا ہو گئی ہے یہاں تک بچوں کےلئے دودھ بھی نہیں ہے اور گھر کے اندر کے افراد پینے کے پانی کو بھی ترس رہے ہیں ان کو یا تو انتظامیہ کھانے پینے کی چیزیں مہیا کرے یا ان کے کسی ایک فرد کو اپنی ضرورت کی چیزیں لینے کی اجازت دی جائے
آخر یہ بھی انسان ہیں ان کی مدد کرنا حکومت وقت کا کام ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار صاحب اپنے شہر کے لوگوں پر تھوڑا سا رحم کریں مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی صاحب آور وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل صاحبہ آپ ان کے ہمراہ سیلفی بنوانے کے بہانے ہی پہنچ جائیں کہاں ہیں شکریہ ویلڈن کی پوسٹ لگانے والے زرخرید چاپلوسوں آپکے لئے شوشل میڈیا پر خوشامد کرنے کا بہترین موقع ہے