Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹھٹھہ صادق آباد کے یوٹیلٹی سٹو ر پر انے والی چینی کی بڑی کھیپ راتوں رات غائب

ٹھٹھہ صادق آباد کے یوٹیلٹی سٹو ر پر انے والی چینی کی بڑی کھیپ راتوں رات غائب

ٹھٹھہ صادق آباد کے یوٹیلٹی سٹو ر پر انے والی چینی کی بڑی کھیپ راتوں رات غائب

ٹھٹھہ صادق آباد کے یوٹیلٹی سٹو ر پر انے والی چینی کی بڑی کھیپ راتوں رات غائب

جہانیاں/ٹھٹھہ صادق آباد (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹھٹھہ صادق آباد کے یوٹیلٹی سٹو ر پر انے والی چینی کی بڑی کھیپ راتوں رات غائب سٹور انچارج محمد اجمل نے انے والی چینی بلیک میں بیکریوں سور کریانہ سٹور مالکان کو فروخت کردی گزشتہ شام کو انے والی چینی کی سپلائی راتوں رات فروخت صبح سٹور پر چینی لینے انے والوں کو یہ کہکر ٹرخا دیا گیا کہ چینی اہی نہیں رہی

یوٹیلٹی سٹور انچارج محمد اجمل پہلے بھی گھی اور چینی بلیک میں فروخت کرنے میں ملوث ہے عوام چینی نہ ملنے پر سراپا احتجاج ریجن منیجر یوٹیلٹی سٹور خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق أباد میں حبیب بینک کے نزدیک قائم یوٹیلٹی سٹور انچارج محمد اجمل نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹوروں پر جو سب سیڈی دی

تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور عوام کو اٹا گھی سمیت سستی چینی دستیاب ہو سکے لیکن یوٹیلٹی سٹور انچارج محمد اجمل نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ریلیف پیکج کو کمائی کا زریعہ بنا لیا اور یوٹیلٹی سٹور پر انے والی چینی گھی بلیک میں تھوک کے حساب سے دوکانداروں اور بیکریوں اور مٹھائی بنانے والوں کو فروخت کرکے کھلے عام کرپشن لوٹ مار میں ملوث ہے

ٹھٹھہ صادق أباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شام کو چینی کی سپلائی أتی ہے اور صبح چینی سٹور سے چینی غائب ہوتی ہے چینی کی بھاری کھیپ راتوں رات نہ جانے کن لوگوں کع فروخت کردی جاتی ہے

گزشتہ شام بھی چینی کی سپلائی تمام سٹوروں پر أئی اور پل 132/10R چک نمبر 136دس أر اور دیگر سٹوروں پر چینی موجود ہے لیکن ٹھٹھہ صادق أباد کے اس سٹور پر انے والی چینی راتوں رات کہاں چلی گئی رات کو انے والی چینی کی سپلائی میں سے کسی صارف کو ایک کلو چینی نہ مل سکی

شہری چینی لینے کے لیے سٹور پر أئے تو سٹور انچارج نے أنے والے صارفین کع یہ کہکر ٹرخا دیا کہ چینی کی سپلائی کئی روز سے نہیں ارہی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوہے ریجن منیجر یوٹیلٹی سٹور خابیوال اور ایریا منیجر جہانیاں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.




Exit mobile version