ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت کرونا وائرس اورڈینگی مچھر پر اجلاس منعقد 86

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت کرونا وائرس اورڈینگی مچھر پر اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت کرونا وائرس اورڈینگی مچھر پر اجلاس منعقد

میاں چنوں (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت کرونا وائرس اورڈینگی مچھر پر اجلاس منعقد ہوا اور اجلاس میں تمام صوبائی محکموں کے سربراہان محکمہ پولیس اور مونسپل کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود نے

اسسٹنٹ کمشنر کو کرونا وائرس اور ڈینگی کے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دیں اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ کی طرح ڈینگی مچھر پر بھی جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ کیونکہ موسسم تبدیل ہو رہا ہے اس لیے ڈینگی مچھر کا خطرہ بھی موجود ہے

اس پر ہر طرح سے الرٹ رہا جائے مزید اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کو فلیڈ میں رکھا جائے اور جہاں کہیں ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کا خطرہ ہو وہاں ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

اور اجلاس میں اسسٹٹ کمشنر نے بتایا کہ 124/15L میں کورونا کی مریض خاتون کی موت کے پیش نظر اس کے قریبی عزیز اور رشتے داروں کے جن کے ساتھ مریضہ کا میل جول تھا کے آج کورونا کے ٹیسٹ کروائے جارہے اجلاس میں لائحہ عمل بنایا گیا جس میں تمام محکمے اپنا اپنا کردار اداکریں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں